آشو مشرا کی پیدائش 4 مئی 1993 کو اتر پردیش کے ادبی شہر بدایوں میں ہوئی. فی الحال وہ بریلی میں مقیم ہیں. آپ نے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا ہے. چونکہ آپ کی طبیعت بچپن سے ہی شاعرانہ اور فلسفیانہ رہی تو آپ نے فلسفے میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔ آشو مشرا اپنے لب و لہجے، وسعت خیال اور فنی صلاحیتوں کی بنیاد ہر بہت جلد ادبی منظر نامے پر اپنی منفرد شناخت قائم کرنے والے نوجوان شاعر ہیں. ان کی شاعری میں سماجی، تہذیبی اور تنقیدی مضامین کے ساتھ ساتھ رومانوی رنگ بھی صاف طور پر دکھائی دیتا ہے۔اسی وجہ سے نوجوانوں کے بیچ بہت کم وقت میں نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں.آشو مشرا نظمیں بھی کہتے ہیں مگر ان کا اصل میدان اردو غزل ہے۔ ان کی نمائندہ غزلیں ریختہ حرف تازہ سیریز کی کتاب ’’قافلۂ نو بہار‘‘ میں شائع ہوچکی ہیں۔